کوئٹہ میں پاک ایران سرحدی کمیشن کا اجلاس، تجارت سمیت مختلف امور پر گفتگو
شیعہ نیوز (کوئٹہ) کوئٹہ میں پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کا 2 روزہ اجلاس شروع جس میں سرحدی سیکیورٹی موجودہ کشیدگی تجارتی اور سفارتی تعلقات سمیت 100 سے زائد نکات پر مشتمل ایجنڈا پیش کیا گیا۔اجلاس کا اہتمام کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا جو 2 روز تک جاری رہے گا، پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کا یہ 17 واں اجلاس ہے، ایرانی وفد کی قیادت ڈپٹی گورنر سیستان بلوچستان آغا علی اصغر میر شکاری کررہے ہیں جبکہ وفد میں ایرانی وزارت خارجہ اور داخلہ کے نمائندے ایرانی بارڈر سیکیورٹی کے حکام اور دیگر اہم اعلیٰ عہدیدران شامل ہیں۔پاکستانی وفد کی قیادت چیف سیکریٹری بلوچستان بابر یعقوب فتح محمد کررہے ہیں جبکہ سیکریٹری داخلہ آئی جی پولیس ڈی سی چاغی سمیت دیگر افسران پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق توقع کی جارہی ہے کہ اجلاس میں 5 ایرانی سرحدی محافظوں کے اغواء کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ اور ایرانی وزارت داخلہ رضا فاضلی کی جانب سے محفاظوں کی واپسی کیلئے پاکستانی بارڈر پار کرنے سے متعلق اعلان کا معاملہ بھی زیر غور لایا جائے گا۔