مجلس وحدت مسلمین ضلع ایبٹ آباد کے زیر اہتمام تحصیل حویلیاں یونٹ کی کابینہ کی تشکیل
شیعہ نیوز (ایبٹ آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع ایبٹ آباد کے زیر اہتمام تحصیل حویلیاں یونٹ کی کابینہ کی تشکیل کے سلسلے میں ضلعی سیکرٹری جنرل ایبٹ آباد سید مدثر علی کاظمی کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔جس میں شیعہ کمیونٹی کے رہنما گوہر الرحمن خان بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔اس اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم تحصیل حویلیاں یونٹ کے سیکرٹری جنرل سید سبطین حسین شاہ نے اپنی کابینہ کا اعلا ن کیا۔جس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید نجم الحسن ،جنرل سیکرٹری تنظیم سازی سید فیضان علی شاہ ، سیکرٹری جنرل فلاح و بہبود سید مجتبیٰ کاظمی ،سیکرٹری جنرل تحفظ عزاداری اسد تنولی ، لیگل ایڈوائیزر سید مظہر ترمذمی،سیکرٹری سیاسیات سید ذوالقرنین شاہ، سیکرٹری تربیت سید جواد علی شاہ ، سیکرٹری نشر اشاعت رفاقت خان، سیکرٹری میڈیا سیل ذیشان حیدر ، سیکرٹری تعلیم طیب نسیم ، آفس سیکرٹر ی سید دلشاد حسین شاہ ،سیکرٹری شعبہ جوانان سید مظفر علی شاہ، سیکرٹری مالیات سجاول حسین جعفری،سیکرٹری روابط سید حسنین شاہ اور سید شہباز شاہ کو ذمہ داریاں سونپی گئی ۔ اجلاس کی اختتام پر سیکرٹری جنرل تنظیم سازی ضلع ایبٹ آباد سید اظہر حسین شاہ نے تمام نئے عہدیداران سے حلف لیا۔