شام کا بحران بڑھنے لگا، پاکستان پہلی بار مشرق وسطیٰ کی آویزش میں فریق بن گیا
شیعہ نیوز (لاہور) ان دنوں سعودی عرب اور امریکہ کی فیصلہ ساز شخصیات پاکستان کا رخ کر رہی ہیں ۔ امریکی کمانڈر جنرل جے آسٹن نے اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کیں اس سے پہلے سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل ، شہزادہ سلطان آئے ۔چندر وزقبل سعودی ولی عہد کی آمد کو حیرت سے دیکھا گیا جس سرعت کے ساتھ اعلیٰ سطح کے یہ دورے ہو رہے ہیں ۔ وہ خطے میں کسی نئے منظر نامے کا پتہ دے رہے ہیں ۔ اگر سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کے دورے کے اختتام پر اعلامیے کا جائزہ لیں تو اس میں شام کا بھی ذکر ہے اس میں ڈھکے چھپے الفاظ میں کہا گیا ہے کہ صدر بشار الاسد اقتدار چھوڑ دیں اور عبوری حکومت قائم کی جائے ۔ شام وہ محاذ ہے جہاں ایک طرف امریکہ ، سعودی عرب اور دوسری جانب روس اور ایران ہے ۔ اول الذکر باغیوں اور ثانی الذکر صدر بشارالاسد کے ساتھ ۔ اب اس میں تازہ اضافہ پاکستان کا ہے۔ واضح رہے کہ پہلی بار پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں اپنی غیر جانبدارانہ حیثیت ختم کر دی ہے ۔ شام کی جنگ سے ایسا آتش فشاں پھٹ چکا ہے جس کی تباہ کاریاں تیزی سے پھیلتی جارہی ہیں ۔ شام کی سرزمین گروہی ، نسلی اور مذہبی آویزش کو آشکار کررہی ہے فریقین مدد کے لئے بھاگ دوڑ میں مصروف ہیں ۔ ایسے میں سعودی شخصیات کی پاکستان آمد اور ایران کی جانب سے اسی روز دھمکی آمیز بیان ا چنبھے کی بات نہیں۔
بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ افغانستان اور پاکستان میں امن کی کوششیں اسی لئے تیز تر ہو تی جارہی ہیں کہ جنگجو ؤ ں کی ضرورت اب کہیں اور ہے ۔ ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ سعودی عرب میں بڑی تعداد میں عراق اور بحرین کے باشندے داخل کر دئیے گئے جو بو لتے عر بی ہیں لیکن ان کی ہمدردیاں ایران کے ساتھ ہیں ۔ اسی لئے سعودی عرب سے حکومتی عہدیدار بیرونی دوروں میں مصروف ہیں جبکہ بڑے ممالک کی حکومتی شخصیات بھی ریاض میں دیکھی جارہی ہیں ۔ اس کھیل میں امریکہ کا کردار بھی بہت پراسرار ہے جیسے ہی مذاکرات کا سلسلہ ٹوٹا امریکی جنرل آسٹن آپہنچے اگرچہ امریکی سفیر پہلے بیان دیتے رہے کہ مذاکرات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ۔ لیکن جب وزیر ستان میں طالبان کی کمیٹی مذاکرات کرنے پہنچی تو ڈرون بھی فضا میں اڑتے نظر آئے ۔ گویا امن مذاکرات بھی ان کی نگرانی کے بغیر نہیں ہوسکتے ۔ کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کے لئے Carrot and stick (گاجر اور چھڑی ) کی پالیسی چل رہی ہے Carrot سعودی سعودی لا تے ہیں اور Stickامریکہ تھام لیتا ہے ۔ 23ایف سی اہلکاروں کا قتل بھی اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے جس گروپ نے انھیں شہید کیا اس کے روابط امریکیوں سے بتائے جاتے ہیں۔