پاکستانی شیعہ خبریں

سینما دھماکوں کا ماسٹر مائنڈکالعدم جماعت کا دہشت گرد گرفتار

شیعہ نیوز (پشاور) زرائع کے مطابق، پشاور کے شمع سینما دھماکوں کا مرکزی ملزم اور ماسٹر مائنڈ بخشو پل سے پکڑا گیا، واضع رہے کہ سینما میں دھماکے کے نتیجے میں  15 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے بخشو پل سے شمع سینما دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ حسن عرف اسرار کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ شمع سینما دھماکے میں ملوث ملزمان نوجوان ہیں، ان کا برین واش کیا گیا تھا کہ آپ جہاد کررہے ہیں۔ایس ایس پی کا مزید کہنا ہے کہ ایک تنظیم یا گروپ کو واقعے کا ذمہ دار قرار نہیں دیا جاسکتا۔ واضح رہے کہ شمع سینما میں 11 فروری کو 3 دستی بموں سے حملہ کیا گیا تھا جس میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button