پاکستانی شیعہ خبریں

پشاوربڑی تباہی سےبچ گیا،دہشتگردخودکش جیکٹ چھوڑ کر فرار

شیعہ نیوز (پشاور) پشاور کے علاقہ سربند میں پولیس اوردہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دہشت گرد موٹرسائیکل اورخودکش جیکٹ چھوڑکرفرارہوگئے ۔جسے بعد ازاں بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنادیا۔تفصیلات کے مطابق،پشاور شہر کا نواحی علاقہ سربند میں پولیس نے مشکوک موٹرسائیکل روکنے کی کوشش کی تودہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی ۔ پولیس ایکشن میں آئی  اور دونوں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہواتوحملہ آور موٹرسائیکل اورخودکش جیکٹ چھوڑکرفرارہوگئے اس طرح پشاورپولیس کی کامیاب کاروائی ،نےشہرکوایک دہشت گردی کے بڑے منصوبے سے بچالیا ۔ اے آئی جی بم ڈسپوزل یونٹ شفقت ملک نے موقع پرپہنچ کرخودکش جیکٹ کوناکارہ بنادیا۔ بی ڈی یو کے مطابق خودکش جیکٹ میں آٹھ کلوگرام بارودی مواد نصب کیا گیا تھا ۔ جوبڑی تباہی کا سبب بن سکتا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button