پاکستانی شیعہ خبریں

طالبان کی حمایت میں منور حسن پاگل ہوگئے، امام حسین (ع) کی شان میں گستاخانہ کلمات کہنے لگے

شیعہ نیوز (کراچی) طالبان کی حمایت میں جماعت اسلامی کے امیر منور حسن نے  امام حسین (ع) اور یزید (لعین) کے مدمقابل لڑی جانے والی کربلا کی جنگ کو دو اصحاب کی جنگ قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک پاکستانی نجی ٹی وی چینل وقت ٹی وی کے پروگرام میں میزبان کے سوال کا جواب دیتے انہوں نے کربلا کی جنگ کو دو اصحاب کی جنگ قرار دیا اور کہا کہ اس جنگ میں دونوں طرف اصحاب رسول (ص) موجود تھے، اس لئے یہ کہنا مناسب نہیں کہ کن حق پر تھا۔ اس موقع پر پروگرام کی میزبان کی جانب سے اس سوال پر کہ پھر حق پر کون تھا پر منور حسن کا کہنا تھا کہ یزید کے بارے میں کچھ کہا جاتا ہے وہ کچھ لوگوں کا اپنا نقطہ نظر ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ انہوں نے ظالم اور مظلوم کے قرآنی اصول کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات بھی درست نہیں ہے کہ ایک مسلمان اگر دوسرے مسلمان کو ناحق مارے تو مارنے والے  کو غلط کہنا درست نہیں ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر منور حسن کی جانب سے نواسہ رسول (ص) امام حسین (ع) کی شان میں اس گستاخانہ کلمات ادا کرتے پر سوشل میڈیا پر منور حسن پر شدید تنقید کی جارہی ہے اور جماعت اسلامی سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وہ منور حسن کے اس بیان پر اپنا مؤقف واضح کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button