پاکستانی شیعہ خبریں

کربلا حق و باطل کا معرکہ تھا، نام نہاد ٹھیکیداراسلام مخالف بیانات دے رہے ہیں، ثروت اعجاز قادری

 شیعہ نیوز (کراچی) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا صفایا مہینوں میں نہیں چند ہفتوں میں ہوسکتا ہے، ملک میں امن و سلامتی خوشحالی پائیدار معیشت کے لئے ضروری ہے کہ دہشت گردی کو ختم کیا جائے، کربلا حق و باطل کا معرکہ تھا، سیدنا امام حسین (ع) نے اسلام کی بقاء و سلامتی کے لئے جانوں کا نذرانہ دیکر اسلام کو زندہ و جاوید کیا، رسول اکرم ﷺ اور صحابہ کی شان میں گستاخی کرنے والے دونوں کی سزا ایک ہی ہے، یزید اسلام کا باغی تھا جس نے اسلام کو مسخ کرنے کی ناپاک کوشش کی جبکہ امام حسین (ع) نے اسلام بچانے کے لئے اپنی جان و گھربار قربان کردیا، آپ کی لازوال قربانی کا ثمر ہے کہ آج دنیا میں اسلام کا پرچم لہرا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہل سنت پر ملیر سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ نام نہاد طالبان دہشت گردوں کو اسلام کے نام نہاد ٹھیکیدار شیلٹر دینے کے لئے حقائق کو مسخ کرکے اسلام مخالف بیانات دے رہے ہیں، سیدنا امام حسین (ع) کے چاہنے والے دہشت گردوں کے خلاف ننگی تلوار ہیں، عوام اب ان چہروں کو پہچان لیں جو طالبان دہشت گردوں کو سپورٹ کرنے کے لئے اسلام مخالف بیان دے رہے ہیں۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اسلام اور پاکستان کی سربلندی کے لئے آخری سانس تک جدوجہد کریں گے، دہشتگردوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں اپنے قائدین کے نقش قدم پر گامزن ہیں، ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی جان و مال قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو آکسیجن فراہم کرنے والے عوام کے غیض و غضب سے بچ نہیں سکیں گے، پاکستان سنی تحریک دہشت گردوں کو آکسیجن فراہم کرنیوالوں کے مکروہ چہروں کا جلد بے نقاب کریگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button