Uncategorized

سعودی عرب ایک قاتل ملک کا کردار ادا کر رہا ہے، رہنماء سنی اتحاد کونسل مفتی محمد سعید

شیعہ نیوز (لاہور)  اگر فوج نے دہشتگردوں کیخلاف کلین سوئپ آپریشن نہ کیا تو یہ ملک نہیں بچ سکے گا۔ اس وقت اس ملک کی بقاء خطرے میں ہے۔ کوئی اس ملک میں آنے کو تیار نہیں، بزنس ہو نہیں رہا، لوگ فیکٹریاں بند کرکے بیرون ملک بھاگ رہے ہیں۔ ایسے میں اگر کچھ نہ کیا گیا تو کچھ نہیں بچے گا۔ بعض طالبان نواز جماعتیں، سیاسی رہنما اور اینکرز پرسن فوج کو متازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، دراصل یہ لوگ بیرونی ایجنٹ ہیں، جن کا مقصد فوجی ادارے کو بدنام کرنا ہے۔ ہم یقین دلاتے ہیں کہ ملک کا بچہ بچہ فوج کیساتھ ہے۔ فوج میدان میں آئے اور اپنی انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر اُن مدارس پر چھاپے مارے جہاں سے یہ پنیریاں تیار ہوکر ملک کے خاتمہ کا باعث بن رہی ہیں۔ ان نام نہاد مولویوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے جو شر کا باعث بنے ہوئے ہیں اور فوج کو متنازعہ بنا رہے ہیں۔مفتی محمد سعید  سیکرٹری جنرل سنی اتحاد کونسل پنجاب
ہم گذشتہ روز اپنی پریس کانفرنس میں منور حسن کے بیان کی مذمت کرچکے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان پر 295C کے تحت مقدمہ چلایا جائے، انہوں نے توہین اصحاب و نواسہ رسول (ص) کی ہے۔ نجی ٹی پر دیا گیا بیان دراصل اس سوچ کی عکاسی کرتا ہے جو یزید کو حق پر سمجھتے تھے اور سمجھتے ہیں۔ منور حسن نے تاریخ کے تمام حقائق کو مسخ کیا ہے۔ کہتے ہیں کہ جب عقل ختم ہو جاتی ہے تو انسان جاہلانہ گفتگوشروع کر دیتا ہے۔ واقعہ کربلا دراصل حق و باطل کا معرکہ تھا۔ منور حسن نے گھٹیا بیان دیا ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں مفتی محمد سعیدنے کہا کہ ” اس وقت سعودی عرب ایک قاتل ملک کا کردار ادا کر رہا ہے، اس نے پاکستان، عراق اور شام سمیت دیگر ممالک میں ان گروہوں کو سپورٹ کیا ہے جو گلے کاٹتے ہیں، لاشوں کی بیحرمتی کرتے ہیں، مزارات کی توہین کرتے ہیں۔ “

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button