پاکستانی شیعہ خبریں

طالبان لاتوں کے بھوت ہیں، باتوں سے نہیں مانیں گے، شرجیل میمن

شیعہ نیوز (کراچی) سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ طالبان لاتوں کے بھوت ہیں، باتوں سے نہیں مانیں گے، بندوق کی نوک پر شریعت نافذ کرنے والوں کو قوم قبول نہیں کرے گی۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات غیر منطقی ثابت ہوئے ہیں، قوم نے طالبان کے حوالے سے اپنا واضح فیصلہ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان لاتوں کے بھوت ہیں، باتوں سے نہیں مانیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم آج افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شرجیل میمن نے کہا کہ انہیں مسلم لیگ (فنکشنل) سے معاملات کے طے ہونے اور حکومت میں آنے کے حوالے سے کوئی علم نہیں ہے، البتہ سیاست میں کوئی بات حرف آخر نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور آج بھی ایم کیو ایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے ہمارے رابطے ہیں اور ان تمام جماعتوں کے لئے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button