پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کردی گئی

شیعہ نیوز(کراچی) شہر قائد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی فوری طور پر ختم کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی میں ڈبل سواری پر عائد پابندی کو فوری طور پر ختم کردیا ہے اور اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، شہر قائد میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث 27 جنوری سے ایک ماہ کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی تھی جسے 26 فروری کو ختم ہونا تھا تاہم حکومت سندھ نے آج رات سے ہی ڈبل سواری پر پابندی ختم کردی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ڈبل سواری پر پابندی میں مزید توسیع زیر غور نہیں ہے اور پابندی کو عوامی مفاد میں ختم کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button