پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان، مزید لاشیں نہیں اٹھا سکتے، حکومتی نرمی کا جواب دہشت گردی سے دیا جاتا ہے، علامہ زاہد علی جعفری

شیعہ نیوز(ڈی آئی خان) مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ زاہد علی جعفری نے کہا ہے کہ ملت جعفریہ عرصہ دراز سے مسلسل دہشت گردی کا نشانہ بن رہی ہے، لیکن سرکاری پالیسیاں اس دہشت گردی کو روکنے کے بجائے فروغ دینے پر مبنی نظر آتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا کے نمائندوں سے کوہاٹ اور پشاور میں ہونیوالے دہشت گردی کے سانحات کی شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا دہشت گردوں کے خلاف حکومتی پالیسی کنفیوژن پر مبنی ہے۔ جس کی وجہ سے پوری پاکستانی قوم شدید تحفظات کا شکار ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف دوٹوک اور واضح پالیسی اختیار کی جائے۔ انہوں نے کہا ہم مزید لاشیں نہیں اٹھا سکتے۔ حکومتی نرمی کا جواب دہشت گردی کی صورت میں دیا جا رہا ہے اور پاکستان و اسلام دشمن دیدہ دلیری سے ان سانحات کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ظالم کبھی مذاکرات یا منت سماجت کی زبان نہیں سمجھتے۔ علامہ زاہد علی جعفری نے کوہاٹ اور پشاور میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے خلاف مجلس وحدت مسلمین ڈی آئی خان کی جانب سے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور بروز جمعہ یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button