Uncategorized

پشاور میں ایرانی قونصلیٹ پر دھماکہ پاک ایران تعلقات کے خلاف گہری سازش ہے، اطہر عمران

شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے کہا ہے کہ پشاور میں ایرانی قونصلیٹ پر دھماکہ پاک ایران تعلقات کے خلاف گہری سازش ہے، ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئے روز دہشت گردی کے ہولناک واقعات کے خلاف کسی عملی اقدام کے بجائے محض مذمتی بیانات پر اکتفا کر رہی جو کہ بہت ہی افسوسناک امر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خون سے خون کو نہیں دھویا جاسکتا۔ ظالمان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے بغیر پاکستان کو امن کا گہوارا نہیں بنایا جاسکتا۔ امریکہ پاکستان کو دہشتگردی کی آگ میں دھکیل رہا ہے۔ آخر میں انہوں نے پاکستان میں جاری ظلم و بربریت کو عالمی سازش قرار دیا اور حکومت کو متنبہ کیا کہ دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button