پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ تقی ہادی کی شہادت، علامہ راجہ ناصر عباس، علامہ ساجد نقوی، علامہ حامد موسوی، علامہ عباس کمیلی و دیگر کا اظہار مذمت

شیعہ نیوز (کراچی) کراچی میں معروف اسکالر علامہ پروفیسر تقی ہادی نقوی کی شہادت پر تمام شیعہ جماعتوں نے مذمت کا اظہار کرتے  ہوئے کہا ہے وفاقی حکومت  پاکستان  کو سعودی عرب کی غلامی سے آزاد کرے تاکہ وطن عزیز کو تکفیری دہشت گردوں سے پاک کیا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی،تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ حامد علی موسوی، جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی و دیگر کی جانب سے معروف شیعہ اسکالر پروفیسر علامہ تقی ہادی نقوی کی تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت طالبان دہشت گردوں کے خلاف فوری آپریشن کرے ۔

رہنماؤں نے کہا کہ پروفیسر تقی ہادی ایک عالم باعمل اور پاکستان کا علمی سرمایہ تھے، ان کی شہادت سے وطن عزیز میں بسنے والے ہر معلم اور طالب علم کی آنکھیں اشکبار ہیں۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ پروفیسر تقی ہادی کی شہادت علم دشمن اور پاکستان دشمن دہشت گردوں کی کارروائی ہے جو استحکام پاکستان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پروفیسر تقی ہادی شہید کے قاتلوں کو گرفتار کرکے فی الفور سزا دی جائے ورنہ پاکستان کی مظلوم عوام حکومت کیخلاف تحریک چلانے میں حق بجانب ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button