پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ تقی ہادی کی شہادت پر الطاف حسین اور علامہ طاہر اشرفی کا اظہار مذمت

شیعہ نیوز (کراچی) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ممتاز عالم دین اور مذہبی اسکالر علامہ پروفیسر تقی ہادی نقوی کی شہادت پر قائد ایم کیو ایم الطاف حسین اور پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے بعض قوتیں فرقہ وارانہ فسادات کی سازشیں کررہی ہیں، دہشت گردی کے واقعات اسی گھناوٴنی سازش کا حصہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار دونوں رہنماؤں نے علامہ تقی ہادی نقوی کی شہادت کیخلاف میڈیا کو جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شیعہ، سنی اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عوام صبر و برداشت سے کام لیں اور فرقہ وارانہ فسادات کی سازشوں کو ناکام بنادیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button