Uncategorized

اینٹی طالبان ڈے، طالبانائزیشن کا واحد حل سیکیورٹی فورسسز کا بھرپور آپریشن ہی ہے، ایم ڈبلیو ایم

 شیعہ نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ملک بھر میں اینٹی طالبان ڈے منانا گیا لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، بہاولنگر، جھنگ، چینیوٹ، خوشاب، ڈیرہ غازی خاں، راجن پور، میانوالی، لیہ، منڈی بہاوالدین، ننکانہ صاحب، وہاڑی، لودھراں۔ ناروال، مظفرگڑھ، سیالکوٹ، رحیم یار خاں، سرگودہا، علی پور، فیصل آباد، جہلم، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اٹک، بھکر، پاک پتن میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں ملک دشمن دہشت گردوں کیخلاف اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے قرار دادیں منظور کی گئیں۔ لاہور میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی سیکرٹری جنرل لاہور علامہ امتیاز کاظمی نے کہا کہ طالبانائزیشن ملک کیلئے کینسر کے مانند ہیں اس سے چھٹکارے کا واحد حل سیکیورٹی فورسسز کے ذریعے موثر اور بھرپور آپریشن ہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات ہم روز اول سے ان نااہل حکمرانوں کو باور کراتے آ رہے ہیں پاکستان کا آئین کسی نجی ملیئشیا کیساتھ مذاکرات کی کبھی اجازت نہیں دیتا اور اسلامی قوانیں کیمطابق فساد فی الارض پھیلانے والوں کی سزا موت ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان دور حاضر کے خوارج ہیں ان کیخلاف تمام مسلمانوں کو متحد ہو کر میدان میں آنا ہو گا۔ علامہ امتیاز کاظمی کا کہنا تھا کہ طالبان حامی جماعتیں ہی ان دہشت گردوں کے سلیپر سیلز ہیں ان کالعدم جماعتوں کیخلاف بھی اسی طرح کارروائی کی جائے جس طر ح طالبان کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ ہوا ہے یہ کالعدم جماعتیں ان دہشت گردوں کو پناہ اور ان کو معلومات پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ آج پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے جنگی دلدل میں پھنسانے کی سازشیں ہو رہی ہیں شام کے منتخب حکومت کو ختم کرنے کیلئے اسرائیلی اور صہیونی لابی پاکستان کو اس جنگ میں دھکیلنے کیلئے سرگرم عمل ہیں اور پاکستان سے شامی دہشت گردوں کو اسلحہ پہنچانے کی باتیں بھی ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں یہ واضح کرتے ہیں کہ آج کے لمحوں کی خطا آنے والی نسلیں صدیوں تک بھگتیں گی، افغاں جہاد سے سبق نہ لینے والے حکمرانوں کی احمقانہ پالیسیاں ملک وقوم کی تباہی کا سبب بنے گی، عرب بادشاہوں کی آمریت کو بچانے کیلئے پاکستان کی سلامتی کو داوُ پر لگانے کی اجازت نہیں دینگے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button