پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان کالعدم جماعت کے دہشتگردوں کی فائرنگ، ایک شخص زخمی

شیعہ نیوز(ڈی آئی خان) پاکستان کے صوبے خیبر پختون خواہ میں کے جنوب میں واقع شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں کالعدم ملک دشمن جماعت  کے فرقہ پرست دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک شیعہ مومن زخمی ہوگئے۔مزید تفصیلات کے مطابق کالعدم جماعت  کے دہشتگردوں نے  کلاچی محلہ خدرخیل میں ایک الیکڑونک کی دوکان پر فائرنگ کرکے شیعہ مومن مشتاق حسین ولد منظور حسین  کو زخمی کردیا ۔جنہیں بعد ازاں  ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضع رہے کے کے خیبر پختون خواہ کا جنوبی حصہ شیعہ کمیونٹی کے لیے انتہائی متنازع سمجھا جاتا ہے۔  خیبر پختون خواہ کی حکومت طالبان ہمدرد ہے جس کی وجہ سے وہاں رہنے والی معتدل قوتیں اکثر طالبان، سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کا نشانہ بنتے رہتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button