Uncategorized

دینی مدارس کے خلاف کوئی بھی قانون پاس نہیں ہونے دیں گے، مولانا فضل الرحمان

شیعہ نیوز (لاہور) جعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دینی مدارس کے خلاف قومی اسمبلی سے کوئی قانون پاس نہیں ہونے دیں گے۔تفصیلات  کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کی جانب سے دینی مدارس کے خلاف کوئی قانون پیش کیا گیا تو جمعیت علمائے اسلام(ف) اس کی بھرپور مخالفت کرے گی اور اسمبلی سے مدارس کے خلاف قانون کو پاس نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات سے متعلق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے مذاکرت کے نام پر غیر سنجیدہ کام کیا گیا، مذاکرات کے لئے جے یو آئی (ف) نے قبائلی جرگے کی صورت میں پلیٹ فارم دیا جب کہ حکومت غیر ضروری مسائل کو چھیڑ رہی ہے۔مولانا فضل الرحما ن کا کہنا تھا کہ  مذاکرات کے لئے فوج سمیت تمام اداروں کو اعتماد میں لینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button