پاکستانی شیعہ خبریں

طالبان کو صرف دفتر نہیں بہت کچھ دینے کو تیار ہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

شیعہ نیوز (پشاور) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وفاق اور دوسرے سٹیک ہولڈرز ایک صفحے پر ہوں تو طالبان کو صرف دفتر نہیں بہت کچھ دینے کو تیار ہیں، مذاکراتی عمل میں قبائل کو شامل کرنا بہت ضروری ہے، پچھلی حکومتی کمیٹی نے اپنا کام مکمل کردیا، حتمی کمیٹی کو بااختیار بنایا جا رہا ہے، جو فیصلے کریگی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن سے بھی کہا ہے کہ امن و امان اور مذاکرات کے سلسلے میں تجاویز پیش کریں ان پر عمل کیا جائیگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کیلئے میرا نام وزیر داخلہ نے دیا، نہ عمران خان نے۔ وفاق چاہے تو طالبان پشاور میں دفتر بنا سکتے ہیں۔ فائنل مذاکراتی کمیٹی میں بااختیار لوگ فیصلے کر سکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button