پاکستانی شیعہ خبریں

خیرپور کانفرنس کو سبوتاژ کیا گیا تو قائم علیشاہ کیخلاف توہین رسالت (ص) کا مقدمہ قائم کرینگے، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز ﴿خیرپور﴾ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے خیرپور میں لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس کے انعقاد میں مزید رکاوٹیں کھڑی کرنے یا کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کی گئیں تو نااہل وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ کے خلاف توہین رسالت (ص) کا مقدمہ قائم کرینگے۔ 16 مارچ کو ممتاز گراؤنڈ خیرپور سندھ میں ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے ہونے والی لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس کی تیاریوں میں مصروف ایم ڈبلیو ایم کے ذمہ داران اور کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا خان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت انتہائی متعصبانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیرپور میں سنی شیعہ اتحاد کی مظہر اور اسلام و پاکستان دشمن تکفیری دہشتگرد طالبان کیخلاف منعقد ہونے والی لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس کے انعقاد میں رکاوٹیں کھڑی کرنا اور تیاریوں میں مصروف علماء کرام اور ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان و ذمہ داران کی بلاجواز گرفتاریاں پیپلز پارٹی کی حکومت اور تکفیری دہشتگردوں کے گٹھ جوڑ کا منہ بولتا ثبوت ہے، جس کی ہر محب وطن پاکستانی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ اپنے بیان میں صاحبزادہ حامد رضا خان نے گذشتہ روز خیرپور میں لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں وال چاکنگ کرنے والے مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان پر تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ کی بھی شدید مذمت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button