پاکستانی شیعہ خبریں

قائم علیشاہ، خورشید شاہ، امین فہیم، قمر زمان کائرہ لشکر جھنگوی کے ٹاؤٹ ہیں، فیصل رضا عابدی

شیعہ نیوز ﴿سکھر﴾ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما و وائس آف شہداء کے ترجمان سینیٹر فیصل رضا عابدی سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی کے رہنماؤں وزیراعلٰی قائم علی شاہ، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، مخدوم امین فہیم، قمر زمان کائرہ پر پھٹ پڑے اور انہیں لشکر جھنگوی کا ٹاؤٹ قرار دیدیا اور کہا کہ وہ اپنے شہیدوں کے خون کا سودا کبھی نہیں ہونے دینگے۔ انوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سربراہ کی تو لشکر جھنگوی کے رہنما کے ساتھ تصاویر ریکارڈ پر موجود ہیں۔ فیصل رضا عابدی نے مزید کہا کہ مجھے ایک سال ہوگیا پارٹی چھوڑے ہوئے اور اس وقت پارٹی میں 80 فیصد لوگ تفریقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اتوار کو خیرپور میں لبیک یارسول اللہ کانفرنس کے انعقاد کی راہ میں کوئی رکاوٹ ڈالی گئی تو وہ تحریک جو 23 مارچ کو شروع کرنے والے تھے وہ کل ہی شروع کر دیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ سندھ کو امن کا گہوارہ رہنے دیا جائے، اسے لشکر جھنگوی کا ٹھکانہ نہ بننے دیا جائے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہم ہر صورت طالبان سے مذاکرات کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے کیونکہ ہم اپنے شہیدوں کے خون کا سودا نہیں کرنے دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button