پاکستانی شیعہ خبریں

لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس کی کامیابی تکفیری طاقتوں کی شکست کا منہ بولتا ثبوت ہے، علامہ مختار امامی

شیعہ نیوز ﴿کراچی﴾ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار احمد امامی نے کہا ہے کہ ملکی 18 کڑور عوام طالبان مذاکرات کے خلاف ہیں، دہشتگردوں کو پاکستان سے نکال کر ہی دم لیں گے، شیعہ و سنی متحد ہیں، افواج پاکستان طالبان دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرے، اولیاءکرام کی سندھ دھرتی پر لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس کی کامیابی تکفیری طاقتوں کی شکست کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی وحدت ہاﺅس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اجلاس میں علامہ علی انور، علامہ حسن ہاشمی، علامہ مبشر حسن، علی حسین نقوی،سلمان حسینی ،حیدر زیدی،احسن مشہدی،آصف صفوی سمیت دیگر رہنماﺅں سمیت ایم ڈبلیو ایم ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔ علامہ مختار امامی نے کہا کہ خیرپور میں منعقد کی جانے والی لبیک یا رسول اللہ (ص) کانفرنس پاکستان بھر میں تکفیری طاقتوں کی بدترین شکست کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایم ڈبلیو ایم اور سنی اتحاد کونسل کے رہنماﺅں سمیت خیرپور کی عوام کو کانفرنس کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

علامہ مختار امامی احمد امامی نے کہا کہ پاکستان بھر کے شیعہ و سنی اب اس وطن میں سیاسی یزیدوں، معاشی یزیدوں اور مذہبی یزیدوں کی تمام سازشوں کے خلاف میدان عمل میں موجود ہیں اور وطن دشمنوں کے خلاف سینہ سپر ہیں۔ انہوں نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور صاحبزادہ حامد رضا کی جرٲت و استقامت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم انشاءاللہ ہمیشہ آپ جیسے جری اور بہادر رہنماﺅں کی سربراہی میں ہر مشکل کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں اور پاکستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپ کی قیادت میں ہر قربانی پیش کریں گے۔ ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے خلاف لبیک یا رسول اللہ (ص) کے پرچموں کی توہین کرنے اور تھر میں قحط سالی کے خلاف فی الفور سوموٹو ایکشن لیں تاکہ ملک کو نااہل حکمرانوں سے نجات دے کر وطن کی عوام کو پریشانیوں سے بچایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button