Uncategorized

اسلام کا نام غلط استعمال کرنیوالوں کیخلاف کارروائی حکومت اور عالم اسلام کی ذمہ داری ہے، ثروت قادری

شیعہ نیوز (بہاولپور) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسلام بھائی چارے اور امن و امان کا دین ہے، کسی دہشتگرد کا اسلام سے تعلق نہیں، جو لوگ اسلام کے نام کو غلط طور پر استعمال کر رہے ہیں اُن کے خلاف کاروائی حکومت اور عالم اسلام کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بہاولپور میں تحفظ نظریہ پاکستان مہم کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکمران فیصلہ کرلیں تو پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے اور دہشت گردوں سے چھٹکارا مل سکتا ہے، تمام محب وطن قوتیں اکٹھی ہوکر دہشت گردوں کا مقابلہ کریں اور نظریہ پاکستان کا تحفظ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button