Uncategorized

پاکستان، شام، مصر اور لیبیا میں ہونیوالے مذہبی فسادات کے پیچھے سعود ی عرب ہے، ثروت اعجاز قادری

شیعہ نیوز (لاہور) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ امریکی اشاروں پرجہاد کرنے والے اسلام اور پاکستان سے مخلص نہیں ہو سکتے، لیبیا ،مصر ،شام اور پا کستان میں ہونے والے مذہبی فسادات کے پیچھے سعود ی حکمرانوں کا ہاتھ شامل ہے، ڈیڑھ ارب ڈالر کی خاطر حکمرانوں کو ملکی خود مختاری اور غیر ت بیچنے نہیں دیں گے، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ملکی حالات کے پیش نظر طالبان کے ہمدرد اورترجمان بننے کی بجائے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکومت دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات پر قوم کو اعتماد میں لے۔ 23مارچ کو ملک بھر میں پاکستان سنی تحریک کے تحت پاکستان بچاﺅ ریلیاں نکالی جائیں گی اور جلسے ،سمینار منعقد کئے جائیں گے پاکستان ہماری آن و شان ہے اس کی سلاتی کےلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے عوام اہلسنت کو ملکی سلامتی اور بقاءکےلئے بیدار اور متحد ہونا ہو گا۔پا کستا ن کے مخالفین نظریہ پا کستان کے محافظ کسی صورت بھی نہیں ہو سکتے۔مہنگائی ،بے روز گاری ،غربت اور جہالت کی لعنت کو ختم نہ کیا گیا تو پا کستان ختم ہو جائے گا۔فوج اور قوم کے قاتلوں کو حکومت تحفظ فراہم کر کے نظریہ پا کستان سے غداری کر رہی ہے۔ پاکستان ہمارے کابرین و اباﺅاجداد نے لازوال قربانیاں اور لاکھوں جانوں کے نذرانے دیکر حاصل کیا ہے۔ قوم 23مارچ کے تاریخی موقع پرمملکت خداد پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کےلئے سعی و جہد کرنے کاعہدکرے اور پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد میں اپنا حصہ ملائے۔ انتہاپسندی اور بدامنی ملک و قوم کے لیے ناسور بن چکی ہے۔ اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کو انتہاپسندوں اوردہشتگردوںکے مقابلے کے لیے متحد ہوناہوگا۔ پاکستان کے اسلامی تشخص پر حملے ناقابل برداشت ہیں۔نظریہ¿ پاکستان کے خلاف کسی طرح کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button