پاکستانی شیعہ خبریں

امید ہے سراج الحق مسلمانوں میں اختلاف پیدا کرنیوالے اسلام دشمنوں کے عزائم خاک میں ملائیں گے، علامہ سبطین الحسینی

شیعہ نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین الحسینی نے سراج الحق کو جماعت اسلامی کے نئے مرکزی امیر منتحب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ جماعت اسلامی کے درخشان ماضی اور اسلامی تحریکوں کی حمایت و ملت اسلامیان پاکستان کی وحدت اتفاق کی پالیسی کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ وطن عزیز پاکستان کی سالمیت کے لئے اور دشمنان اسلام کے مکروہ عزائم جوکہ مسلمانوں کے آپس میں اختلافات پر مبنی ہیں کو خاک میں ملانے کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سراج الحق ایک متعدل شخصیت ہیں، ان کے امیر بننے میں جماعت اسلامی ترقی کے نئی منازل طے کریگی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جماعت اسلامی اتحاد بین مسلمین کے لئے کوششیں تیز کرے، مجلس وحدت مسلمین ہر سطح پر بھرپور ساتھ دے گی۔ آخر میں انہوں کہا کہ ملی یکجہتی کونسل تمام مکاتب فکر کا مشترکہ فورم ہے، اس کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے۔ جس کے لئے سراج الحق بہترین کردار ادا کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button