پاکستانی شیعہ خبریں

صوبائی حکومت کو گنداخہ کے متاثرین کی فوری مدد کرنی چاہیئے، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز (کوئٹہ) سیلابی ریلے نے گنداخہ اور گرد و نواح کے مکینوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے. ان خیالات کا اظہار تحصیل گنداخہ کے ایک وفد نے محمد علی جمالی اور عبد الحق جمالی کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات کے دوران انہیں تحصیل گنداخہ کے پانی میں ڈوبے وسیع علاقے کی مشکلات سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ غلام محمد اور اطراف کے متعدد دیہات اور ہزاروں ایکڑ زرعی زمین گزشتہ کئی مہینوں سے زیر آب ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ صوبائی حکومت اور جعفر آباد کی ضلعی انتظامیہ و منتخب نمائندے گنداخہ کے متاثرین کی فوری مدد کرے اور ان کی مشکلات کے حل کیلئے اقدامات کریں۔ دریں اثناء جمہوری وطن پارٹی کے سابقہ مرکزی جنرل سیکرٹری اور قوم پرست رہنماء عبدالرؤف ساسولی نے علامہ مقصود علی ڈومکی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قوم پرست وزیر اعلیٰ بلوچستان مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button