پاکستانی شیعہ خبریں

شامی حکومت مزارات کو تباہ کرنیوالوں کو کیفر کردار تک پہنچائے، جماعت اہلسنت

شیعہ نیوز (کراچی) جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے ناظم اعلیٰ صوفی محمد حسین لاکھانی نے دہشتگرد شرپسندوں کی جانب سے ملک شام میں صحابی رسول حضرت اویس قرنی کا مزار اور اس سے ملحقہ مسجد عمار بن یاسر کی بم دھماکوں میں تباہی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد اور صحابہ کرام کے مزارات کو بربریت کا نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، شامی حکومت ان دہشتگرد عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچائے۔ دفتر جماعت اہلسنّت کراچی میں ذمہ داران کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے صوفی محمد حسین لاکھانی نے کہا کہ مساجد و مدارس، اولیاء کرام کے مزارات کو بم دھماکوں سے تباہ کرنا کونسی دین و شریعت کی خدمت ہے، دہشتگرد شعائر اسلام کو برباد کرکے کن مقاصد کا حصول چاہتے ہیں۔
 
صوفی محمد حسین لاکھانی نے کہا کہ ایٹمی قوت کی حامل مملکت کے حکمرانوں کا مساجد مدارس، مزارات پر حملے کرنے والے اور علماء کرام اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کے قاتل سفاک دہشت گردوں سے مذاکرات میں وقت ضائع کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض گمراہ لوگوں کا شریعت کے نام پر ملک میں خوف و دہشت پھیلانا درست نہیں۔ صوفی محمد حسین لاکھانی کا مزید کہنا تھا کہ خارجی عناصر اسلامی لبادے میں فتنہ و فساد پھیلا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button