Uncategorized

شامی باغی اولاد یزید سے ہیں جن کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، اہلسنت علماء

شیعہ نیوز (لاہور) اہل سنت و الجماعت کی تنظیمات اور جید علماء و مشائخ کی اپیل پر آج جمعہ کو ملک بھر میں ’’شام میں بشار الاسد حکومت مخالف اور امریکی و سعودی حمایت یافتہ تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں حضرت عمار بن یاسرؓ اور حضرت اویس قرنیؓ کے مزارات کی توہین‘‘ کے خلاف ’’یوم احتجاج منایا گیا۔ اس حوالے سے جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ اور نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات مدارس اہل سنت پاکستان علامہ محمد راغب حسین نعیمی، تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدر اور ناظم اعلیٰ جامعہ رسولیہ شیرازیہ علامہ رضائے مصطفی نقشبندی، ختم نبوت کے حوالے سے 10 جماعتوں کا اتحاد ’’مجلس تحفظ تاجدار ختم نبوت‘‘ کے امیر علامہ ذوالفقار مصطفی ہاشمی، نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے صدر خواجہ غلام قطب الدین فریدی، جامعۃ الازہرہ کے ناظم اعلیٰ اور سابق صدر انجمن اساتذہ پاکستان علامہ محمد قاسم علوی، خیرالامم فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر سید کرامت علی حسین شاہ، آستانہ غوثیہ قادریہ کے سجادہ نشین صاحبزادہ معاذ المصطفیٰ قادری اور دیگر نے یوم احتجاج منانے کی کال دی تھی۔

یوم احتجاج کے سلسلہ میں جمعہ کے خطابات میں خطباء حضرات نے شام میں سعودی عرب کی مداخلت کی مذمت کی۔ علما کرام کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو صرف اپنا روحانی مرکز ہونے کی وجہ سے عزت وتکریم دیتے ہیں اگر سعودی عرب میں خانہ خدا مدینہ منورہ میں حبیب خدا (ص) کا بسیرا نہ ہوتا تو کوئی سعودی عرب کو پوچھتا تک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے اپنے اس روحانی اسٹیٹس کو امریکہ کے ہاں گروی رکھ دیا ہے جو قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں مزارات مقدسہ پر ہونے والے حملوں سے ثابت ہو گیا ہے کہ شامی باغی اولاد یزید سے ہیں جن ک اسلام سے دور پار کا بھی کوئی تعلق نہیں۔ مزارات مقدمہ کی توہین کے خلاف ملک بھر مختلف مقامات مظاہرے بھی کئے گئے ۔ آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے عنقریب اہل سنت و جماعت کا اہم اجلاس بھی بلایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button