Uncategorized

پاکستان عوامی تحریک نے مجلس وحدت مسلمین کو بھکر میں ماموں بنا دیا

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں اداراہ) پاکستان عوامی تحریک نے مجلس وحدت مسلمین کو ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق  بھکر کے انتخابات میں طے شدہ پروگرام کے مطابق مشاورت سے مشترکہ امیدوار کھڑا کرنا تھا تاہم پاکستان عوامی تحریک نے اپنی اتحادی جماعت مجلس وحدت مسلمین  کو بائی پاس کرکے نذر عباس کہاوڑ  اپنا امیدوار نامزد کردیا۔  اس ضمن میں جب ایم ڈبلیو ایم کے ذمہ داران سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس بات پر لاعلمی کا اظہار کیا۔ دوسری جانب   پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے اس اقدام پر ایم ڈبلیو ایم کے ذمہ داران میں شدید ناراضگی پائی جاتی ہے۔ اس موقع پر ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی کو بھی اس اقدام سے لاعلم رکھا گیا تھا۔ پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے اس اقدام پر شیعہ حلقوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے اور یہ تاثر قائم ہورہا ہے کہ ابھی شروعات میں صورتحال یہ ہے تو پھر آگے مزید کیا کیا واقعات رونما ہوسکتے ہیں، اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

 

 

IMG 5052

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button