پاکستانی شیعہ خبریں

دہشت گردی کیخلاف سنجیدہ اقدامات نہ ہونے پر ملک گیر تحریک شروع کرینگے، علامہ عباس کمیلی

شیعہ نیوز (کراچی) جعفریہ الائنس پاکستان کےرہنما علامہ عباس کمیلی نے حکومت کو 15دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس دوران سنجیدہ اقدامات نہیں کئے گئے، دہشت گردوں کو گرفتار اور دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کیا گیا توہم ملک گیر تحریک کا آغاز کردینگے۔ وہ سولجر بازار میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر علامہ باقر حسین زیدی، علامہ فرقان حیدر عابدی، سلمان مجتبیٰ نقوی، شبر رضا اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ملک کے کسی ایک مخصوص خطے تک محدود نہیں اور دیہی کے لوگوں کا مسئلہ نہیں بلکہ ملک گیر مسئلہ ہے اور مختلف نوعیت کی دہشت گردی ہورہی ہے اور مختلف طبقے، حلقے اور تنظیمیں دہشت گردی میں ملوث ہیں اور بعض طبقے تو دیدہ دلیری سے مختلف سانحات اور بم دھماکوں کی ذمے داریاں قبول بھی کرچکے ہیں تو پھر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایک ہی طبقے کو سب کا نمائندہ سمجھ کر ان نے مذاکرات کیوں کئے جارہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button