پاکستانی شیعہ خبریں

کسی کو مذہبی فسادات پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے، بلاول بھٹو زرداری

شیعہ نیوز (کراچی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلٰی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کسی بھی شرپسند اور انتہاء پسند کو مذہبی فسادات پھیلانے کی سازشیں کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ سندھ کے صدر ڈاکٹر لال چند اکرانی سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اقلیتوں اور ان کے مذہبی مقامات کا تحفظ پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شرپسند اور انتہاء پسند کو یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ مذہبی فسادات پھیلانے کی سازشیں کرے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ جب بھی اقلیتی برادری کیخلاف کوئی سازش یا واقعہ ہوگا وہ اسے ذاتی طور پر ترجیحی بنیاد پر دیکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button