Uncategorized
ایرانی ادارہ چکوال میں اسکول اور دو اسپتال تعمیر کریگا
شیعہ نیوز (چکوال) اسلامی جمہوریہ ایران کی ہاوسنگ فاونڈیشن ضلع چکوال میں ایک ہائی اسکول اور دو اسپتال تعمیر کرے گی۔ گزشتہ روز ڈی سی او چکوال کے ساتھ ملاقات میں ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر احمد رضا فتح اور کوآرڈینٹر مہدی نجفی نے اس بات کا اظہار کیا۔ ایرانی وفد کے سربراہ نے بتایا کہ ایرانی ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ضلع چکوال میں تعلیم کے شعبہ میں ایک ہائی اسکول اور صحت کے شعبہ میں 26 اور 15 بستروں کے دو اسپتال تعمیر کرنا چاہتی ہے۔ ہائی اسکول چکوال کے گاؤں دلہہ میں اور 15 بستروں کا اسپتال بھی دلہہ ہی میں بنایا جائیگا۔ جبکہ 26 بستروں کا اسپتال تحصیل چوآسیدن شاہ کے گاؤں ڈلوال میں قائم کیا جائے گا۔ وفد کے سربراہ نے ڈی سی او ر متعلقہ افسران کو منصوبوں کے ماسٹر پلان کے بارے میں بریفنگ دی، چند ترامیم کے ساتھ ماسٹر پلان کو منظور کر لیا گیا۔