پیپلز پارٹی کا آوازِ شہداء فیصل رضا عابدی سے استعفیٰ لینا شیعہ دشمنی پر مبنی فیصلہ ہے، اشتر رضا اشتر
شیعہ نیوز (کراچی) حسینی فورس پاکستان کے سربراہ اشتر رضا اشتر نے کہا ہے کہ سید فیصل رضا عابدی کومظلوم شیعہ سنی عوام کے حقوق کی آواز بلند کرنے کی سزا دی جارہی ہے، فیصل رضا عابدی نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا اور آج مشکل کی گھڑی میں پاکستان کی مظلوم عوام فیصل رضا عابدی کے ساتھ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کی جانب سے فیصل رضا عابدی سے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ لینے کیخلاف اپنے مذمتی بیان میں کیا۔ اشتر رضا اشتر کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی سازش کی جارہی ہے،ایک طرف تکفیری دہشتگردوں کے سربراہ ملعون احمد لدھیانوی کو پارلیمنٹ کا حصہ بنایاگیا ہے تو دوسری طرف سیاسی جماعتیں سعودی ایماء پر شیعہ سینٹر فیصل رضا عابدی سے استعفیٰ لے کر سینٹ آف پاکستان میں ملت جعفریہ کے حق میں اٹھنے والی واحدآواز کو ہمیشہ کے لئے خاموشکر دیا گیا، بلاول بھٹو ایک طرف تکفیریوں کے خلاف بات کرتے ہیں تو دوسری جانب ان کی جماعت میں موجود تکفیری مائنڈ سیٹ محب وطن شیعوں کو دیوار سے لگارہے ہیں۔
اشتر رضا اشتر نے کہا کہ حسینی فورس کالعدم جماعت کے سربراہ اور ہزاروں بے گناہ شیعہ سنی بھائیوں کے قاتل لدھیانوی کے قومی اسمبلی کی سیٹ پر دھاندلی سے قبضہ کرنے کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی اور اس ظالمانہ اقدام کے خلاف بھر پور صدائے احتجاج بلند کرے گی. انہوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر ان کی پارٹی میں شیعہ کے ہمدرد فیصل عابدی کے لئے جگہ نہیں ہے تو تکفیری دہشت گردوں کے ہمدرد قائم علی شاہ اورخورشید شاہ کے لئے بھی کوئی جگہ باقی نہیں رہنی چاہیئے۔