ایم ڈبلیو ایم سندھ کی شوریٰ کا سکھر میں اجلاس، عزاداری سیل کا قیام
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس سکھر کے مقامی ہوٹل میں منعقد کیا گیا جس میں سندھ کے اضلاع اور صوبائی کابینہ نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس علامہ باقر عباس زیدی کی سربراہی میں سکھر کے مقامی ہوٹل میں منعقدکیا گیا جس میں سندھ کے اضلاع اور صوبائی کابینہ نے شرکت کی۔
اجلاس میں محرم الحرام کی آمد سے قبل عزاداری سیل کا قیام عمل میں لایا گیا جس کی سربراہی برادر ندیم جعفری کریں گے۔ عزاداری سیل محرم الحرام میں سندھ بھر میں پیش آنے والے مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں علامہ مقصود ڈومکی کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم وفد کی نئے گورنر بلوچستان سے ملاقات
اجلاس میں صوبائی کابینہ و ضلعی ذمہ داران نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور اگلے تین ماہ کیلیےپروگرامات کی منظوری بھی لی گئی۔
صوبائی شوریٰ اجلاس میں برادر علی حسین نقوی کی بطور صوبائی سیکریڑی سیاسیات اور برادرصابر کربلائی کی بطور ڈپٹی سیکریٹری جنرل منظوری بھی لی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ بھر میں تنظیم سازی کے عمل میں تیزی لائی جائے گی اور اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔