Uncategorized

عوام کے حقوق نہ مانے گئے تو گلگت بلتستان حکومت کا خاتمہ ہو جائیگا، علامہ اقتدار نقوی

شیعہ نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی گلگت بلتستان کی عوام کی حمایت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، سید دلاور عباس زیدی، مرزا وجاہت علی اور دیگر نے کی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈزاُٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھاکہ گلگت بلتستان کا کرپٹ وزیراعلی عوام کے غیض و غضب سے ڈرے اگر عوام کے حقوق نہ مانے گئے تو اس کی حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے ہم احتجاج کرتے رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button