Uncategorized
ہمیں یکسوئی کیساتھ دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہوگا، حمزہ شہباز
شیعہ نیوز (لاہور) حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ انہیں پاک فوج سے پیار ہے اور فوج کیساتھ حکومت کی مکمل ہم آہنگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں فوجی جوان شہید ہوگا وہاں جواب دیا جائے گا اور جہاں مذاکرات کی ضرورت ہوگی وہاں مذاکرات کئے جائیں گے۔ لاہور میں حمزہ شہباز نے پرائیویٹ میڈیکل کالج کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں اور فوج ایک نکتے پر متحد ہیں، ملک اسوقت حالت جنگ میں ہے اور ہمیں یکسوئی کیساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بلاول کا ملک ہے، وہ جہاں چاہیں جائیں، انہیں مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کے کئی گروپ ہیں جنکی آپس میں ہم آہنگی نہیں ہے۔