دہشتگردی کا خاتمہ کئے بغیر مستحکم ملکی دفاع ناممکن ہے،وزیراعظم نوازشریف
شیعہ نیو(ایبٹ آباد)وزیراعظم نواز شریف نے ملٹری کاکول اکیڈمی میں 129 ویں پاسنگ آؤٹ تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کا خاتمہ کئے بغیر مستحکم ملکی دفاع ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ مت بھولیے قوم آپ پر بھرپور اعتماد کرتی ہے۔تربیت پانے والے کیڈٹس زندگی کی بہترین اقدار کو اجاگر کرتے ہیں۔مستقبل میں کیڈٹس کو کئی چیلنجز کا سامنا ہو گا۔وزیر اعظم نواز شریف نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا پاک فوج میں کمیشن حاصل کرنا نہایت فخر کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ کیڈٹس کو شہید فوجی افسروں کی قربانیوں کو بھی یاد رکھنا چاہئے اور میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی بھی تعریف کرنا چاہوں گا کہ جس طرح وہ اپنی قابلیت ،پیشہ وارانہ مہارت کے لحاظ سے پہنچان رکھتے ہیں آپ کو بھی انہیں مثال بنانا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف میجر شبیر شریف کے بھائی ہیں جوکہ ہمارے لیے قابل فخر بات ہے۔ ملکی دفاع کیلئے فوج کو تمام ممکنہ وسائل مہیا کریں گے، وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے ناقابل تسخیر دفاع کیلئے فوج کو تمام ممکنہ وسائل مہیا کریگی، فوج کا پیشہ اپنی خاص نوعیت کے باعث وفاداری اور قربانی کا متقاضی ہے، چاہے جیسے بھی حالات ہوں پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ ملٹری اکیڈمی کاکول میں پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی قیادت کی تیاری کا ایک اعلیٰ ادارہ تصور کیا جاتا ہے، اس عظیم ادارے میں آپ کے غیر متزلزل تصورات کو تقویت دی جاتی ہے، اس ادارے کے معیار کو قائم رکھیں اور اس کا تسلسل جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر لینے والی تربیت نے مستقبل کے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹنے کے قابل بنا دیا ہے، یہ چیلنجز کئی شکلوں اور قسموں میں آپ کے سامنے آئیں گے،مشکل حالات کا آپ کو ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے، آپ کے کندھوں پر بے شمار ذمہ داریاں بھی عائد ہوتی ہیں۔ جنرل راحیل شریف جیسے افسروں کا کردار ہمیشہ آپ کے ذہنوں میں ہونا چاہئے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آپ عظیم اور بہادر مجاہدوں کے طرز پر قدم رکھ رہے ہیں، فوج کا پیشہ اپنی خاص نوعیت کے باعث وفاداری اور قربانی کا متقاضی ہے۔ مت بھولئے گا کہ آپ کی قوم آپ پر بھرپور اعتماد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کے ناقابل تسخیر دفاع کیلئے فوج کو تمام ممکنہ وسائل مہیا کرے گی، مضبوط معیشت اور دہشت گردی کے خاتمے کے بغیر مضبوط ملکی دفاع بنانا ناممکن ہے، ہمیں قومی مقاصد کے حصول کے لئے مل جل کر کام کرنا ہو گا، ایک دن ہماری قوم مشکلات اور امتحانات میں کامیابی سے سرخرو ہو گی۔معیار ایسا ہونا چاہیے کہ تمام افسران کے لیے کسوٹی ثابت ہو آپ عظیم اور بہادر مجاہدوں کی طرز پر قدم رکھ رہے ہیں،آپ مت بھولیں کے قوم بھی آپ کی پشت پر متحد کھڑی ہوگی۔آپ کے زیر کمان فوجی جوان قربانی دینے پر بھی فخر محسوس کریں گے