پاکستانی شیعہ خبریں

ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی شیعہ ڈاکٹر حیدر رضا کے قتل کے خلاف احتجاجی ریلی

شیعہ نیوز (کراچی) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع دارالصحت ہسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے شیعہ ڈاکٹر حیدر رضا کے قتل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ احتجاجی ریلی کے شرکاء نے جوہر چورنگی پر احتجاجی مارچ کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے رکھے تھے جن پر دہشتگردی نا منظور، شہید ڈاکٹر حیدر رضا کے قاتلوں کو گرفتار کرو کے نعرے لکھے تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ شہر کراچی دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، دہشتگرد دندناتے پھرتے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان دہشتگردوں کے آگے بے بس نظر آتے ہیں، شہر کراچی میں ڈاکٹرز کا بے دردی سے قتل کردیا جاتا ہے اور ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کے آگے سرنڈر کرچکے ہیں۔ مظاہرین نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹرز کے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کریں اور شہید ڈاکٹر حیدر رضا سمیت دیگر ڈاکٹرز کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button