پاکستانی شیعہ خبریں
ڈی آئی خان، سید آغا شاہ ایم ڈبلیو ایم تحصیل پہاڑ پور کے سیکرٹری جنرل منتخب
شیعہ نیوز (ڈیرہ اسماعیل خان) سید آغا شاہ کو مجلس وحدت مسلمین تحصیل پہاڑ پور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کا سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا ہے۔ پہاڑ پور میں ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی مسئول ارشاد حسین بنگش، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سیکرٹری جنرل علامہ زاہد علی جعفری اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں اتفاق رائے سے سید آغا شاہ کو تحصیل پہاڑ پور کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ جس کے بعد صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی نے تنظیمی امور اور حالات حاضرہ پر گفتگو کی اور پھر سید آغا شاہ اور ان کی کابینہ سے حلف لیا۔