طالبان مخالف پولیس افسر شفیق تنولی پر حملے میں طالبان عابد مچھڑ گروپ ملوث ہے، کراچی پولیس
شیعہ نیوز (کراچی) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں خود کش دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے طالبان اور دیگر انتہاء پسند و جرائم پیشہ عناصر کیلئے خوف کی علامت شہید پولیس انسپکٹر شفیق تنولی پر حملہ میں کالعدم تحریک طالبان کا عابد مچھڑ گروپ ملوث ہے۔ ایس آئی یو پولیس کا کہنا ہے کہ شفیق تنولی پر حملے کے شواہد مل گئے ہیں، حملہ میں کالعدم تحریک طالبان کا عابد مچھڑ گروپ ملوث ہے، کالعدم تحریک طالبان عابد مچھڑ گروپ اس سے پہلے بھی 2 مرتبہ شفیق تنولی پر حملہ کر چکا ہے، اس بار باقاعدہ ریکی کرکے شفیق تنولی کو نشانہ بنایا گیا، واقعہ کے مزید پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں خود کش دھماکہ میں انسپکٹر شفیق تنولی سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ حملہ کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی نے قبول کی تھی۔