پاکستانی شیعہ خبریں

نواز حکومت دہشتگردوں سے مذاکرات کے بجائے جوابی کارروائی کا آغاز کرے، شرجیل میمن

شیعہ نیوز (کراچی) سندھ کے وزیر اطلاعات اور پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات شرجیل انعام میمن نے گزری دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دہشت گرد مسلسل سندھ کو نشانہ بنا رہے ہیں، وفاقی حکومت اب دہشت گردوں سے مذاکرات کے بجائے جوابی کارروائی کا آغاز کرے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ گزری دھماکے میں دہشتگردوں کا ہدف سرکاری گاڑیاں تھیں جب کہ حملے میں اہم سرکاری افسر ثاقب سومرو کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا تاہم وہ گاڑی میں موجود نہیں تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button