پاکستانی شیعہ خبریں

سندھ حکومت شیعہ ٹارگٹ کلنگ رکوانے میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے، شیعہ ایکشن کمیٹی

شیعہ نیوز (کراچی) آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت شہداء سے یکجہتی کے لئے دعائیہ و تعزیتی اجتماع گلشن اقبال میں منعقد ہوا، جس سے خطاب کے دوران علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ بے گناہوں کا خون بہانے والے قہر خداوندی کو دعوت دے رہے ہیں کیونکہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے اور اسلام انسانیت کا خون بہانے کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔ علامہ اظہر حسین نقوی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت شیعہ ٹارگٹ کلنگ رکوانے میں پوری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ سید علی اوسط نے کہا کہ مسلسل ہونے والی قتل و غارت سے یہاں کے عوام پریشان ہیں۔ اجتماع سے سہیل مرزا، مصطفیٰ عباس رضوی، صغیر عابد، رضی حیدر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button