پاکستانی شیعہ خبریں

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ قابل عمل، رواں سال دسمبر تک مکمل ہو سکتا ہے، مہدی سبحانی

شیعہ نیوز (کراچی) کراچی میں اسلامی جمہوری ایران کے قونصل جنرل مہدی سبحانی نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ قابل عمل ہے، منصوبہ رواں سال دسمبر تک مکمل کیا جاسکتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ایرانی قونصل جرل مہدی سبحانی نے کہا کہ پاکستان ایران کا قریبی دوست اور ہمسایہ ہے، جس کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ان میں مزید بہتری آ رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ختم نہیں ہوا، کچھ مشکلات کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے۔ مہدی سبحانی نے مزید کہا کہ دونوں ملک منصوبے پر کام کیلئے تیار ہیں، منصوبہ رواں سال دسمبر تک مکمل کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button