Uncategorized

فوج پر حملہ پوری ملت پاکستان پر حملہ ہے، حافظ سعید

شیعہ نیوز(لاہور)آئی ایس آئی کے سربراہ اور فوج پر حملہ پوری قوم پر حملے کے مترادف ہے، جیو اور جنگ انتظامیہ کو چاہئے کہ خود کو سزا کے لئے پیش کر دے۔ لاہور کے علاقہ چوبرجی گرائونڈ میں استحکام پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جماعۃ الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کا کہنا ہے کہ سینئر صحافی حامد میر پر حملے کے بعد جیو نے پاکستان کے مفاد کی نہیں بلکہ بھارت کی نمائندگی کی اور فوج کو مجرم قرار دینے کے لئے گھنٹوں نشریات چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج پر الزام تراشی کے پس منظر میں آزادی صحافت کی بات کرنا جہالت ہے اور تحقیقات کئے بغیر کسی پر الزام لگا دینا درست فعل نہیں۔

امیر جماعۃ الدعوۃ کا کہنا تھا کہ جیو اور جنگ انتظامیہ نے مسلسل غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کر رکھا ہے، وقت کا تقاضا ہے کہ جنگ اور جیو گروپ کی انتظامیہ خود کو سزا کے لئے پیش کر دے۔ انہوں نے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ رانا ثنا اللہ بے پر کی نہ اڑایا کریں، قرآنی تعلیمات پر عمل کریں، اگر رانا ثنااللہ کو قرآن پڑھنا نہیں آتا تو میں انہیں قرآن پڑھائوں گا،راناثنا اللہ دیکھیں کہ قرآن کے کیا احکامات ہیں، قرآن کہتا ہے کہ بغیر تحقیق کے کسی پر الزام نہ لگائو، جبکہ حکومت اور جیو گروپ نے الزام تراشی کا ایک سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے سے نہیں بلکہ جہاد سے آزاد ہو گا، اور کشمیر آزاد کراے بغیر بھارت کے ساتھ دوستی شہدائے کشمیر کے خون سے غداری ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پوری قوم پاک فوج اور آئی ایس آئی کے ساتھ ہے اور استحکام پاکستان کے لئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button