پاکستانی شیعہ خبریں
ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی صوبے کی ضرورت ہیں ملکر مسائل حل کرنا ضروری ہے، علامہ عون نقوی
شیعہ نیوز (کراچی) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے میڈیا وقار مہدی نے ڈاکٹر عین الرضا کی تقریب میں علامہ عون نقوی، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ مرزا یوسف حسین اور دیگر سے ملاقات کرتے ہوئے حکومتی کارکردگی برائے امن اور کراچی آپریشن پر بات کی اور کہا کہ جمہوری حکومت عوام کے بنیادی مسائل سے واقف ہے اور ہر ممکن کوشش سے امن قائم کرنے اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن کو مؤثر بنانے میں مصروف ہے ۔ اس موقع پر علامہ عون نقوی نے کہا کہ حکومت کے اوپر تنقید کرنے کے ساتھ ساتھ تعمیر کاموں کو سراہا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ اور پیپلز پارٹی صوبے کی ضرورت ہیں ملکر مسائل حل کرنا ضروری ہے۔