پاکستانی شیعہ خبریں

محب وطن شہری میدانِ عمل میں آکر امن کیلئے کردار ادا کریں، علامہ حسین مسعودی

شیعہ نیوز (کراچی) ھیئت آئمہ مساجد امامیہ کے مرکزی صدر علامہ محمد حسین مسعودی نے کہا کہ تمام مذاہب امن و امان اور رواداری کا درس دیتے ہیں، قتل و غارت گری اور فتنہ و فساد کی سیاست کسی کے مفاد میں نہیں بلکہ یہ تعلیمات اسلامی کے منافی ہیں۔ فیڈرل بی ایریا میں علماء و معززین کی مشترکہ نشست سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اس وقت ہر طرف کشت و خون کا بازار گرم ہے اور ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا گلا کاٹ رہا ہے، ایسے میں ہر محب وطن شہری کا فرض ہے کہ وہ میدان عمل میں آئے اور شہر کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پر مولانا اکرام حسین ترمذی، قاری غلام قاسم، مولانا رجب علی بنگش، مولانا خلیل احمد کمبیلی، مولانا سرباز شگری، مولانا راہب علی کریمی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button