پاکستانی شیعہ خبریں
طالبان دہشت گرد پاکستانی فوج اور عوام کے حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں، الطاف حسین
شیعہ نیوز (کراچی) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ طالبان دہشتگرد، پاکستان کے فوجیوں کو دن دھاڑے نشانہ بنا کر سکیورٹی اداروں اور پاکستانی عوام کے حوصلوں کو پست کرنا چاہتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ طالبان دہشتگردوں نے ایک مرتبہ پھر اپنی مذموم کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، وہ ملک کے محافظوں کو دن دھاڑے نشانہ بنا کر سکیورٹی اداروں اور پاکستانی عوام کے حوصلوں کو پست کرنا چاہتے ہیں لیکن پاکستانی عوام ماضی میں بھی اپنے ملک کے محافظوں کے ساتھ تھے اور آج بھی وہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ عوام دہشتگردانہ کارروائیوں سے خوف زدہ نہ ہوں، ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں کو اپنے عزم سے ناکام بنا دیں۔