کراچی ، یکم جون کو وزیر اعلی ہاوس کے گھیراﺅ کی تیاریاں عروج پر، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما کراچی پہنچ گئے
شیعہ نیوز(کراچی ) کراچی میں جاری شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے یکم جون کو وزیر اعلی ہاﺅس کے گھیراو کا اعلان کیا ہے،اس حوالے سے کراچی میں وزیر اعلی ہاﺅس کے گھیراﺅ کی تیاریاں عروج پر ہیں، مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی رہنماجن میں مولانا احمد اقبال اور مولانا اعجاز بہشتی شامل ہیں کراچی پہنچ گئے ہیں اور بھرپور رابط مہم چلائی جارہی ہے جبکہ ریلی کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس کریں گے، دوسری جانب ایم ڈبلیو ایم سندھ کے رہنما مولانا صادق رضا تقوی ملت جعفریہ کی دیگر تنظیموں اور اداروں سمیت دیگر علماء و ذاکرین سے اس ریلی اور سی ایم ہاوس کے گھیراﺅ کے حوالے سے رابطہ میں ہیں۔
کراچی بھر میں موجود ہمارے نمائندوں کے مطابق ملت جعفریہ بھی اس ریلی میں شرکت کے حوالے سے جوش و خروش پایا جارہا ہے، دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شیعہ نسل کشی کے خلاف حکومت سندھ کی خاموشی کو ٹوڑنے کے لئے وزیر اعلی ہاوس کا گھیراو کیا جائیگا، انکا کہنا تھا کہ گذشتہ چھ سالوں سے سند ھ میں پیپلز پارٹی حکومت کر رہی ہے اور ان چھ سالوں میں ہزاروں شیعہ ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کا نشانہ بنے ، ہر بار باور کروانے کے باوجود حکومت سندھ نے کوئی اقدامات نہیں کیئے لہذا اس بار فیصلہ کن احتجاج کیا جائیگا، انہوں نے عوام سے بھی اس ریلی میں شرکت کی درخوست کی۔
واضع رہے کہ گذشتہ کئی سالوں کی طرح رواں سال بھی کراچی میں منعظم سازش کے تحت شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے، اس ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد اور انکی آمجگاہیں محفوظ جبکہ شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں، گذشتہ روز بھی ایک شیعہ جوان کو تکفیری دہشت گردوں نے ٹارگٹ کرکے شہید کردیا تھا، اس طرح یہ سلسلہ عرصے سے جارہی ہے، لیکن ہمارے حکمران جو عوام کے نمائندئے کہلاتے ہیں عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں، اگر یہ حکمراں عوام کی جان مال عزت کی حفاظت نہیں کرسکتے تو وہ عوام کو روٹی کپڑ ا اور مکان کیسے دیں گے، ان حکمرانوں کو اب عوامی اسمبلیوں میں نہیں بلکہ اپنے گھروں میں جانا ہوگا۔