مضامین

کراچی، ایم کیو ایم کے سیاسی حلقے ناظم آباد میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ زور پکڑ گئی

شیعہ نیوز: کراچی کے علاقے ناظم آباد،کریمہ آباد، گولیمار، رضویہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں اچانک ایک بار پھر اضافے سے شیعوں کے ایم کیو ایم کے حوالے سے تحفظات بڑھ گئے ہیں، یہ وہ علاقے ہیں جو ایم کیو ایم کا سیاسی گھڑ تصور کئے جاتے ہیں، جبکہ ایم کیو ایم کا بھی یہی دعویٰ ہے کہ ان علاقوں میں کوئی پرندہ بھی انکی مرضی کے بغیر پر نہیں مارتا لیکن نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر آکر شیعہ مسلمانوں کو گولی مار کر آسانی سے چلے جاتے ہیں اور کسی کو کچھ پتہ نہیں چلتا۔

ناظم آباد کے علاقے گول مارکیٹ میں ابتک 5 سے 6 شیعہ تاجروں اور بزنس مینز کو ٹارگٹ کرکے شہید کیا جاچکا ہے، لیکن علاقے کے سیاسی حلقے کے دعوی دار خاموش ہیں، ایم کیو ایم جو اب حکمران جماعت پیپلز پارٹی کی اتحادی بھی ہے شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر اسی طرح چپ سادھے ہوئے جس طرح پیپلز پارٹی نے سادھی ہوہی ہے، دوسرئ طرف یہ بات بھی واضح ہے کہ ایم کیو ایم کے اندر کالعدم تکفیری عنصر شدت پکڑ چکا ہے جو ایم کیو ایم کے شلٹر میں شیعہ مسلمانوں کو اپنے تکفیری نظریہ کی بنیاد کر قتل کررہا ہے، یہ بات ایم کیو ایم کی اعلی قیادت کو کئی بار باور کروائی جاچکی ہے لیکن تنظیم کی اعلیٰ قیادت نے اس پر کوئی رسپونس نہیں لیا، کراچی پولیس نے بھی کئی ایسے ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہوا ہے جن کا تعلق ایم کیو ایم ہے اور وہ شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، ان میں شہید استاد سبط جعفر کا قاتل بھی شامل ہے۔

لہذا ناظم آباد جیسے ایم کیو ایم کے مضبوظ سیاسی حلقے میں روزانہ شیعہ نوجوانوں، تاجروں،استاد،علماء،طالب علموں اور پروفیشنلز کی ٹارگٹ کلنگ ایم کیو ایم کے دامن کو داغ دار ضرور کررہی ہے،اس پر پارٹی قیادت کو فوری ایکشن لینا چاہئے، ورنہ کہیں ایسا نہ ہو کہ شیعہ احتجاج،ریلیوں اور مظاہروں کا رخ وزیر اعلیٰ ہاوئس کے بعد 90 کی طرف نا ہوجائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button