پاکستانی شیعہ خبریں
مانسہرہ، طالبہ سے زیادتی کرنیوالے دیوبندی مدرسہ کا مولوی جمسانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
شیعہ نیوز (مانسہرہ) مانسہرہ میں فرسٹ ایئر کی طالبہ سے زیادتی کے ملزمان کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جانا تھا، تاہم جج کی چھٹی کے باعث ملزمان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایبٹ آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے زیادتی میں ملوث تین ملزمان جن میں ایک دیوبندی مدرسہ کا استاد بھی ہے کو مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر مانسہرہ پولیس کے حوالے کردیا، اس موقع پر خاتون وکیل کرن تنولی کا کہنا تھا کہ طالبہ کی جانب سے سینیٹر بابر اعوان مفت کیس لڑیں گے۔