Uncategorized
طالبان کا علامہ ساجد نقوی اور علامہ حامد موسوی کو قتل کرنے کے منصوبے کا انکشاف
شیعہ نیوز (شیخوپورہ) حکومت کی طرف سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کومراسلے میں کہا گیا ہے کہ شدت پسندوں کی ایک تنظیم اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ ساجدعلی نقوی اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ حامد علی موسوی کو ٹارگٹ بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے جبکہ شدت پسند راولپنڈی اور اسلام آباد میں ایک فرقے سے تعلق رکھنے والے اہم رہنماؤں پر بھی حملے کرسکتے ہیں ۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والا طوفانی گروپ اگلے چند روز میں پشاور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں دہشت گردی کرنے کے منصوبے تیار کر رہا ہے، ذارائع کے مطابق حکومت نے فول پروف سکیورٹی کی ہدایت کی ہے۔